وہ فلاحی ادارے جو مستند مفتیان كرام كی زیر نگرانی شریعت كے مطابق زكوۃ وصول كرتے ہیں اور مستحقین پر شرعی اصولوں كے مطابق خرچ كرتے ہیں، مستحقین كی ذاتی معلومات حاصل كرنے كے بعد مندرجہ ذیل فارم سے مدد حاصل كرسكتے ہیں۔
اقرار نامہ Assessment Form
:میں اس بات کا اقرار کرتا /کرتی ہوں کہ
الحمدللہ میں مسلمان ہوں۔
سید ، ہاشمی اور عباسی خاندان سے نہیں ہوں۔
میری ملکیت میں واجب الاداء رقوم نکال کر ساڑھے سات تولہ سونایا ساڑھے باون تولہ چاندی، یا ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر نقدی، یا اتنی ہی قیمت کا مال تجارت یا ضرورت سے زائد سامان، یا اتنی ہی قیمت کے بقدر ان سب کا یا بعض کامجموعہ نہیں ہے۔
وکالت نامہ Agency Form
میں ادارے کے منتظم اور ان کے نامزد کردہ فرد یا افراد کو اس بات کا وکیل بناتا ہوں کہ جب تک میں/میرا بچہ/مریض ادارے کے زیر تعاون ہے وہ میرے لئے زکوۃ/ صدقات واجبہ کی رقم، اشیاء وغیرہ وصول کریں۔
اور اسے ادارے کی ملکیت میں دے کر میرے یا مجھ جیسے دیگر مستحقین کے اخراجات میں خرچ کریں۔
میرے/مریض/میرے بچے کے انتقال کی صورت میں، میں یا میرے ورثاء ادارے کو اطلاع کرنے کے ذمہ دار ہوں گے۔
اگر میں مستقبل میں مستحق زکوۃ نہیں رہتا تو ادارے کو فوری اطلاع دوں گا۔